Application against Patwari in urdu

 

Application against Patwari in urdu
Application against Patwari in urdu 

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

Format of Application against Patwari in urdu

 

If any Patwari in league with others has transferred your land in name of any other person without your permission, you can file an application to concerned Office of Anti Corruption Establishment for taking  legal action against Patwari and other Revenue Officials/officials involved in the case.

 

بخدمت جناب ڈائریکٹر صاحب، انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، راولپنڈی

 

درخواست برائے اندراج مقدمہ برخلاف حلقہ پٹواری موضع۔۔۔ معہ دیگر ذمہ دار عملہ و افسران محکمہ مال  و دیگر ذمہ دار افراد

 

جناب عالی!   سائل حسب ذیل عرض گزار ہے

 

۱۔    یہ کہ سائل نے اراضی تعدادی2کنال3مرلے از کھیوٹ نمبر406کھتونی نمبر436خسرہ نمبر 421 واراضی 2کنال3مرلے از کھیوٹ نمبر829 کھتونی نمبر497خسرہ نمبر4045  واقع موضع موہڑہ چھپر تحصل وضلع راولپنڈی بروئے بیع نامہ مورخہ11-06-1984 رجسٹرڈ سب رجسٹرار راولپنڈی خرید کی۔  

 

۲۔    یہ کہ بعد از خرید، سائل نے چار دیواری بنانے کے بعد قبضہ اراضی مذکورہ اپنے ماموں (1)  گلشیر علی ملک (2)راجہ نبیل احمد پسران گوجر اسلم ملک کے حوالے کی اور بیرون شہر اور بیرون ملک UKچلا گیاتھا۔ سال2012؁ میں UKسے واپس پاکستان آیا اور2018؁ میں جب سائل متعلقہ پٹواری کے پاس اپنی اراضی مذکورہ کا ریکارڈ لینے گیا تو سائل کو بتایا گیا کہ اس کوکوئی رقبہ نہیں ہے اور صرف ایک فرد حوالے سائل کیا گیا جس میں بھی سائل کے والد کا نام غلط یعنی" ریحان عالم "درج تھا حالانکہ والدم کا درست نام ریان عالی ہے۔ اس کے علاوہ پتہ بھی غلط بطور  " ترکی والی تحصیل پنڈ دادن خان "درج کیا گیاحالانکہ درست پتہ جو سائل کی رجسٹری پر درج ہے وہ  "کوٹ ادمانہ، تحصیل وضلع چکوال "ہے۔اس فرد میں بھی۔۔۔کی ملکیت کھیوٹ نمبر299کھتونی نمبر421 خسرہ نمبر4056میں صرف 06مرلے ظاہر کی گئی۔

 

 ۳۔   یہ کہ متعلقہ پٹواری موضع۔۔۔و دیگر عملہ و افسران محکمہ مال نے دیگران کے ساتھ ملی بھگت، ساز باز کر کے انتقال نمبر۔۔۔  و انتقال نمبر۔۔۔کے تحت رقبہ بقدر 01کنال17مرلے دھوکہ دہی، جعلسازی، فراڈ اور کرپشن کرتے ہوئے سے منتقل کیا۔ سائل کی مذکورہ اراضی کی منتقلی بذریعہ بیع نامہ 2099مورخہ16-02-1985 بھی ہوئی۔

 

۴۔    یہ کہ بعد ازاں مذکورہ انتقالات  نمبران۔۔۔۔کی بنیاد پر مزید انتقالات ہوتے رہے جو کہ سراسر سائل کے نا انصافی ہے  جس کی وجہ سے سائل کو اس کی قیمتی اراضی سے محروم کر دیا گیا۔

 

۵۔    یہ کہ مذکورہ بالا حالات کے تحت محکمہ مال میں اس وقت سائل کے مذکورہ 02کنال03مرلے نہ ہے بلکہ مکمل اراضی سے سائل کو محروم کر دیا گیا ہے۔

اندریں حالات استدعا ہے کہ متعلقہ پٹواری پٹواری موضع۔۔۔معہ دیگر ذمہ دار عملہ و افسران محکمہ مال  و دیگر ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا جائے اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ جناب کی عین نوازش ہوگی۔

 

عرضے

نام


Download

Post a Comment

Previous Post Next Post