Application for Mobile Theft format in Urdu - چوری کی درخواست

Mobile Theft application in urdu
Mobile Theft application in urdu

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful


بخدمت جناب SHOصاحب تھانہ رتہ امرال راولپنڈی

 

درخواست برائے انداج مقدمہ برخلاف نامعلوم ملزم /ملزمان

 

جناب عالی!     گزارش حسب ذیل ہے۔

 

۱۔      یہ کہ سائل دکان نمبر45،النور پلازہ،  مین روڈ رتہ امرال راولپنڈی میں اپنا تندور چلا رہا ہے۔

 

۲۔     یہ کہ آج مورخہ06-03-2020کو حسب معمول سائل اپنے تندور کے کاؤنٹر پر بیٹھا ہوا تھا اوراپنے ڈیوٹی کر رہاتھا۔سائل نے اپنا موبائل سام سنگ S8 IMEI No. 454545454121121)  مالیتی35,000/-روپے چارجنگ پر لگا رکھا تھا۔ تندور میں اس وقت  میرے علاوہ 2ملازمین (1)محمد زین (2)عبد الرحمٰن موجود تھے جو اپنے اپنے کام میں مصروف تھے۔ تقریباً2بجے دن جب رش بڑھا تو اسی دوران سائل کا موبائل مذکورہ بالا کسی شخص نے چوری کر لیا۔ چوری ہونے سے قبل سائل کے زیر استعمال سم Zongجس کا نمبر0313-1234567ہے، موبائل مذکورہ میں موجود تھی۔ سائل نے فوراً کسی دیگر موبائل سے چوری شدہ موبائل پر رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر موبائل فون بند جارہا تھا۔ (نقل رسید موبائل خریداری و شناختی کارڈ سائل لف درخواست ہذا ہے(

 

۳۔     یہ کہ موبائل مذکورہ بالا کی چوری کی FIRدرج کروانا مقصود ہے۔

 

اندریں حالات استدعا ہے کہ نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف FIRکا اندراج کیا جائے اور سائل کا موبائل برآمد کروایا جائے۔

 

عرضے

زعفران عباسی ولد محمد عباسی

ساکن مکان نمبر4، گلی نمبر5، محلہ شاہ چن چراغ، راولپنڈی

شناختی کارڈ نمبر37405-0000000-0

موبائل نمبر0311-1234567

مورخہ06-03-2020







Download application for theft of mobile
Download application for theft of mobile 




Post a Comment

Previous Post Next Post