Patwari Corruption Application format in Urdu

 

Patwari Corruption Application format in Urdu
Patwari Corruption Application format in Urdu 

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

بخدمت جناب ڈائریکٹر صاحب، انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، راولپنڈی

 

درخواست برائے اندراج مقدمہ برخلاف حلقہ پٹواری موضع چھانگلہ، تحصیل وضلع راولپنڈی ودیگر ذمہ دار عملہ و افسران محکمہ مال

 

جناب عالی!     سائل حسب ذیل عرض گزار ہے

 

۱۔      یہ کہ سائل نے اراضی تعدادی1کنال1مرلے از کھیوٹ نمبر203کھتونی نمبر204خسرہ 205 واقع موضع موضع چھانگلہ تحصل وضلع راولپنڈی بروئے بیع نامہ نمبر395مورخہ01-01-2015 مصدقہ سب رجسٹرار راولپنڈی و بروئے انتقال نمبر1100 مورخہ 29-01-2015خرید کیا۔ 

 

۲۔     یہ کہ بعد از خرید، سائل چار دیواری بنانے کے بعد بیرون ملک سعودی عرب بسلسلہ ملازمت چلا گیا۔ سال2019 میں جب پاکستان واپس آیا اور مذکورہ اراضی کو فروخت کرنے کیلئے حلقہ پٹواری موضع چھانگا تحصیل وضلع راولپنڈی کے پاس فرد برائے بیع حاصل کرنے گیا تو پٹواری حلقہ نے سائل کو بتایا کہ مذکورہ رقم بروئے انتقال نمبر1190مورخہ01-01-2017کو بحق ریحان عالم فروخت کیا جاچکا ہے۔ حالانکہ سائل نے تو مذکورہ اراضی کسی بھی شخص کو فروخت کی اور نہ ہی اس کوئی قیمت پائی بلکہ بوقت انتقال سائل تو بیرون ملک سعودی عرب مقیم تھا۔


)نقول رجسٹری، انتقال نمبر1100بحق سائل، پاسپورٹ، ویزا وغیرہ اور انتقال نمبر1190 لف درخواست ہذا ہیں(


 ۳۔    یہ کہ متعلقہ پٹواری موضع چھانگا نے دیگر عملہ و افسران محکمہ مال سے ساتھ ملی بھگت، ساز باز، دھوکہ دہی اور کرپشن کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر انتقال نمبر1190 درج کیا اور منظور کرواکر سائل کے ساتھ سخت نا انصافی کی ہے۔

 

اندریں حالات استدعا ہے کہ متعلقہ پٹواری موضع شانگلہ تحصیل وضلع راولپنڈی و دیگر ذمہ دار عملہ و افسران محکمہ مال کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا جائے اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ جناب کی عین نوازش ہوگی۔

 

عرضے

نام:  شہزاد عالم ولد ریحان عالم

ساکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شناختی کارڈ نمبر..........

موبائل نمبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 


download Patwari Corruption Application format in Urdu
download Patwari Corruption Application format in Urdu 


 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


Post a Comment

Previous Post Next Post