Identification Prade Shanakht Prade Application in urdu

 

Application for Identification Prade Shanakht Prade in urdu
Application for Identification Prade Shanakht Prade in urdu 

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

Format of Application for Identification Prade Shanakht Prade in urdu 


بعدالت جناب جمال الدین صاحب علاقہ مجسٹریٹ تھانہ روات راولپنڈی

 

درخواست برائے شناخت پر یڈ و مناسب حکم

 

 

جناب عالی!سائل حسب ذیل عرض گزار ہے۔

 

۱۔     یہ کہ سائل۔۔۔۔۔ساکن۔۔۔۔۔۔۔کا رہائشی ہوں۔

۲۔    یہ کہ گوجر محمود سائل کا حقیقی بھتیجا ہے۔ جو 07عدد مقدمات (1)  مقدمہ نمبر365/22  (2)  مقدمہ نمبر481  (3)  مقدمہ نمبر116/21  (4)    مقدمہ نمبر614/22    (5)   مقدمہ نمبر319/22  (6)  مقدمہ نمبر290/22 تمام  چھ مقدمات بجرم392 ت پ  (7)  مقدمہ نمبر433/22 بجرم392، 395ت پ تھانہ گولڑہ راولپنڈی میں بے گنا طور پر ملوث کیا گیا ہے۔ درحقیقت گوجر محمود نے کوئی جرم سرزد نہ کیا ہے۔

 

۳۔    یہ کہ مورخہ16-05-2022 کو عدالت حضور نے بردرخواست تفتیشی افسر۔۔۔۔۔،  گوجر محمود کو برائے کاروائی شناخت پریڈ کاروائی اڈیالہ جیل بھیجا اور تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ کاروائی شناخت پریڈ کی دستاویزات کے ہمراہ مورخہ30-05-2022 کو متعلقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہو مگر نہ تو تفتیشی افسر نے نہ تو شناخت پریڈ کی کاروائی کی اورنہ ہی مورخہ30-05-2022کومتعلقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہوا۔

 

۴۔    یہ کہ تفتیشی افسر نے سائل سے 1,00,000/- روپے رشوت کا مطالبہ کیا ہے اور رشوت نہ دینے کی وجہ سے تفتیشی افسر جان بوجھ کر شناخت پریڈ کی کاروائی نہ کروارہا ہے عدالتی حکم ہونے کے باوجود معاملے کو طوالت دے رہا ہے۔

 

اندریں حالات استدعا ہے کہ شناخت پریڈکی کاروائی کیلئے تفتیش افسر کو سختی سے حکم دیا جائے نیز تفتیشی افسر کے خلاف عدالتی حکم نہ ماننے پر قانونی کاروائی کیے جانے کا حکم صادر فرمایا جائے۔

عرضے

سائل

بذریعہ کونسل



Download 

Post a Comment

Previous Post Next Post