Demand Notice IESCO – ڈیمانڈ نوٹس برائے نیا بجلی کنکشن

 

Demand Notice for new Electricity Connection
Demand Notice for new Electricity Connection

Process for obtaining and submitting Demand Notice IESCO 

ڈیمانڈ نوٹس برائے نیا بجلی کنکشن

 

Detailed explanation about what is demand notice for new electricity connection/ demand notice for electricity/ Demand Notice IESCO, amount of demand notice, issuance of demand notice, process of depositing amount, demand notice along with Wiring Test Report and other required documents for submission of demand notice has been provided in this article. Furthermore sample of demand notice for electricity connection has also been shown here.

 

This article is published in urdu language for convenience of readers.

 

بجلی کے کنکشن کا ڈیمانڈ نوٹس حاصل کرنے کیلئے آن لائن ایپلائی کرنا :

کسی جائیداد پر بجلی کا نیا کنکشن نصب کروانے کیلئے آپ کو آن لائن اپیلائی کرنا ہوتاہے اور مطلوبہ معلومات فراہم کرنا ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ دستاویزات بھی آن لائن اپ۔ لوڈ کرنا ہوتی ہیں۔اور ایک فائل بنا کر متعلقہ دستاویزات  آئیسکو دفتر میں جمع کروانے ہوتے ہیں ۔ بجلی کے کنکشن کے حصول کیلئے کئی مراحل کو طے کرنا ہوتا ہے جس میں سے ایک مرحلہ ڈیمانڈ نوٹس (Demand Notice)کے جاری ہونے کا ہے۔ جس کے بارے میں اس آرٹیکل میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔

       بجلی کے کنکشن کے حصول کیلئے درج ذیل ویب سائٹ پر وزٹ کر کے درخواست دی جاسکتی ہے۔

http://www.enc.com.pk/

آن لائن تمام معلومات فراہم کرنے اور مطلوبہ دستاویزات کو اپ لوڈ کرنے کے بعد جب آپ درخواستSubmitکرواتے ہیں تو درخواست جمع کروانے کے بعد درخواست کی وصولی کی رسید کے طور پر آپ کو ایک Tracking ID مل جاتی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ نے بجلی کے کنکشن کے حصول کیلئے درخواست جمع کروادی ہے۔ اگر مستقبل میں آپ کو اپنی درخواست سے متعلق  IESCOسے کوئی معلومات لینا ہوں یا پھر اپنی درخواست کاStatusآن لائن چیک ہو تو اس ٹریکنگ آئی۔ڈی کی مدد سے چیک کر سکتے ہیں۔ درخواست جمع کروانے کے بعد کچھ اس طرح کی ونڈو سامنے نظر آتی ہے۔

 

photo showing that Application for new electricity connection has been submitted
photo showing that Application for new electricity connection has been submitted


مذکورہ تصویر میں Tracking IDموجود ہے اوراسی تصویر میں Click here to Downloadکا آپشن بھی نظر آرہا ہے۔ جس پر کلک کرکے آپ رسید ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اسی ونڈو میں آپ کی جمع کروائی گئی درخواست کا Statusنظر آرہا ہوتا ہے  اور جو مراحل بجلی کے کنکشن کے حصول میں آتے ہیں  اس کا بھی خاکہ موجود ہوتا ہے۔اسی خاکہ میں ڈیمانڈ نوٹس کا مرحلہ بھی نظر آرہا ہوتا ہے۔

 

ڈیمانڈنوٹس کا اجرا:

 

درخواست جمع ہونے کے بعد دستاویزات کی تصدیق یا بقایاجات کی تصدیق وغیرہ ہوتی ہے  اور جہاں بجلی کا کنکشن لگوانا مقصود ہوتا ہے اس کا جگہ ملاحظہ IESCOکا نمائندہ کرتا ہے اور بجلی کی تار کے بارے میں تخمینہ وغیرہ لگاتا ہے کہ کتنی تار لگنی ہے یا بجلی کا کھمبہ کتنا دور ہے وغیر وغیر۔

       کچھ دن انتظار کرنے کے بعد ڈیمانڈ نوٹس حاصل کرنے کیلئے آپ متعلقہ دفتر سے رجوع کر سکتے ہیں جہاں پر آپ نے فائل جمع کروائی ہوتی ہے جس پر کسی قسم کا اعتراض نہ ہونے کی صورت میں آپ کو ڈیمانڈ نوٹس جاری کر دیا جائے۔ اگر کوئی اعتراض ہو تو آپ کی درخواست منسوخ کی جاسکتی ہے۔

       ڈیمانڈ نوٹس جاری ہونے کے بعد ڈیمانڈ نوٹس میں درج رقم آپ کو متعلقہ بینک میں جمع کروانا ہوتی ہے۔ ڈیمانڈ نوٹس کے جاری ہونے کے بارے میں آپ آن لائن بھی چیک کر سکتے ہیں اور پتہ لگا سکتے ہیں کہ ڈیمانڈ نوٹس جاری ہوچکا ہے یا نہیں یا پھر درخواست منسوخ ہو گئی ہے۔ یہ بات چیک کرنے کیلئے آپ کو Tracking IDکی ضرورت ہوگی۔ 

       اگر ڈیمانڈ نوٹس جاری کر دیا گیا ہو تو درج ذیل Remarksنظر آسکتے ہیں۔

 

"The Demand Notice for new Connection has been issued"

 

تصویر ملاحظہ کریں

Photo showing that Demand Notice has been issued
Photo showing that Demand Notice has been issued


 

       اگر درخواست منسوخ کر دی گئی ہو تو درج ذیل Remarksنظر آسکتے ہیں۔

 

"Your Application has been cancelled. Please contact to concerned office"

 

تصویر ملاحظہ کریں

 

Photo showing that Application for new electricity connection has been cancelled
Photo showing that Application for new electricity connection has been cancelled


نمونہ ڈیمانڈ نوٹس برائے بجلی کنکشن:


ڈیمانڈ نوٹس میں کئی باتوں کا ذکر ہوتا ہے جیسا کہ ڈیمانڈ نوٹس کا سلسلہ وار نمبر،ڈیمانڈ نوٹس کے اجراء کی تاریخ،  درخواست کا رجسٹریشن نمبر، درخواست دائر کرنے کی تاریخ، بجلی کنکشن کی نوعیت، درخواست دہندہ کا موبائل نمبر، لوڈ، ادارہ کے منظور شدہ بینک کا نام، مطلوبہ سپلائی وولٹج، درخواست دہندہ کا نام، ولدیت، پتہ  وغیرہ۔ اس کے علاوہ خراجات سروس کنکشن اور ضمانت کی رقم کا بھی ذکر ہوتا ہے۔

ڈیمانڈ نوٹس میں یہ بھی ذکر ہوتا ہے کہ کتنے عرصے تک ڈیمانڈ نوٹس کی رقم متعلقہ بینک میں جمع کروانا ضروری ہے۔ ڈیمانڈ نوٹس کا نمونہ(sample)درج ذیل ہے۔

 

Sample of Demand Notice  for electricity connection
Sample of Demand Notice  for electricity connection


 ڈیمانڈ نوٹس بمعہ اس کی رقم متعلقہ بینک میں جمع کروانے کا طریقہ:

 

متعلقہ بینک میں ڈیمانڈ نوٹس کی رقم جمع کروانے سے قبل درج ذیل دستاویزات حاصل کر لیں۔

 

۱۔    اصل ڈیمانڈ نوٹس بمعہ5عدد نقول

۲۔    اصل وائرنگ ٹیسٹ رپورٹ

۳۔    جو شخص بینک میں رقم جمع کرانے جائے گااس کے شناختی کارڈ کی کاپی

 

رقم و مذکورہ دستاویزات بینک میں جمع کروانے کے بعد متعلقہ بینک آپ کو دو الگ الگ رقوم کی رسیدات بمعہ غالباً دو عدد ڈیمانڈ نوٹس کی کاپیاں واپس دے دے گا۔

 

متعلقہ IESCOدفتر سے تصدیق کر لیں کہ ان کو یہ رسیدات درکار ہیں یا نہیں۔ ورنہ اپنے پاس ہی رکھیں اور بجلی کے میٹر کے نصب ہونے کا انتظار کریں۔

 

  Click here to download Affidavit for new Electricity Connection

 


 



 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


Post a Comment

Previous Post Next Post