Affidavit for purchase of property without possession in urdu

Affidavit for purchase of property without possession in urdu
Format of Affidavit for purchase of property without possession in urdu


)بیان حلفی (

 

منکہ مسمی ارسلان علی بھٹی ولد ریحان احمد خان ساکن مکان نمبرDN-18976/64، سٹریٹ نمبر11محلہ امین ٹاؤن، خیابان سرسید، 4-A، راولپنڈی کا رہائشی ہوں اور درج ذیل حلفا ًبیان کرتا ہوں۔

 

۱۔    یہ کہ من مظہر نے ایک عدد پلاٹ از کھیوٹ نمبر71کھتونی نمبر73خسرہ نمبر684 (سابقہ خسرہ نمبر344) تعدادی7کنال17مرلے کا5/157 حصہ بقدر پانچ مرلے(05 Marlas)  بروئے نقل رجسٹر حقداران زمین  (مسل حقیت) سال2009-10 مرتبہ و جاری کردہ حلقہ پٹواری موضع ڈھوک موہرہ تحصیل وضلع راولپنڈی  کے حقوق ملکیت ملک زبیر بٹ ولد جانبدار خان ساکن مکان نمبر87220، محلہ خیابان سرسید، سیکٹرIII، راولپنڈی سے آج مورخہ01-04-2021 کو مبلغ1,35,000/-(ایک لاکھ پینتیس ہزار روپے) میں خرید کیا ہے۔

۲۔    یہ کہ مظہر نے پلاٹ مذکورہ بالا کی صرف ملکیت خرید کی ہے اور قبضہ پلاٹ مذکورہ بالا حاصل نہ کیا ہے اور نہ ہی من مظہر مستقبل میں ملک زبیر بٹ ولد جانبدار خان سے پلاٹ مذکورہ کے قبضہ کی بابت کوئی مطالبہ کروں گا اور نہ ہی ملک زبیر بٹ ولد جانبدار خان کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی بابت قبضہ پلاٹ مذکورہ کروں گااور نہ ہی کسی عدالت یا تھانہ سے رجوع کروں گا اور نہ ہی کوئیملک زبیر بٹ ولد جانبدار خان کے خلاف Stay Orderحاصل کروں گا۔کیونکہ ہماری ڈیل صرف اور صرف پلاٹ مذکورہ کی ملکیت اور کاغذات کی حد تک ہے قبضہ پلاٹ کی بابت کوئی اقرار/معاہد ہ نہ کیا گیا ہے۔ البتہ قبضہ حاصل کرنے کیلئے متعلقہ ناجائز قابض فریق کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

۳۔    یہ کہ من مظہر نے کل زر ثمن مبلغ  مبلغ1,35,000/-(ایک لاکھ پینتیس ہزار روپے) مالک مذکور کو ادا کرد ی ہے۔

۴۔    یہ کہ ملک زبیر بٹ ولد جانبدار خان نے بحق سائل من مظہر آج مورخہ01-04-2021کو مختار نامہ عام تحریر و تکمیل کروادیا ہے۔

       بیان بالا میرے علم و یقین کے مطابق درست ہے اور کوئی امر مخفی نہ رکھا گیا ہے۔ المرقوم

 

المحلف

 ارسلان علی بھٹی ولد ریحان احمد خان

شناختی کارڈ نمبر37405-000001000-0

 

 


Post a Comment

Previous Post Next Post