Inquiry Application of False FIR to Police format in urdu

 

Application for Inquiry of false FIR
Application for Inquiry of false FIR

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 


بخدمت جناب CPOصاحب راولپنڈی

درخواست برائے انکوائری مقدمہ نمبر55/20مورخہ15-06-2019 بجرم337Aii, 337F1ت پ تھانہ گنجمنڈی،، راولپنڈی

 

جناب عالی!     گزارش حسب ذیل ہے۔

 

۱۔      یہ  FIRعنوان بالا سراسر جھوٹی،بے بنیاد، من گھڑت ہے جس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق واسطہ نہ ہے۔

 

۲۔     یہ کہ بوقت وقوعہ سائل موقع پر موجود ہی نہ تھا بلکہ اس وقت سائل اپنے کسی عزیز مسمی راجہ ضمیر خان کے گھر واقع علی آباد، لاہور موجود تھا۔ (بیان حلفی لف ہے)

 

۳۔     یہ کہ وجہ عناد یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل سائل کے گھر والوں اور مستغیث مقدمہ کے گھر والوں کے درمیان گلی میں صفائی کی وجہ سے تلخ کلامی ہوئی اور بعد ازاں اسی روز میرے اور مستغیث کے درمیان بھی تلخ کلامی ہوئی۔ جس کے بھی متعدد گواہان موجود ہیں جو گواہی دینے کو تیار ہیں۔ اس رنج کی بنا پر مستغیث مقدمہ نے سائل کے خلاف مذکورہ جھوٹی FIRدرج کروائی ہے۔                      

 

۴۔     یہ کہ مقدمہ مذکورہ کے تفتیشی افسر جناب اورنگزیب صاحبASIمقدمہ مذکورہ کی تفتیش  بھی غیر جانبداری سے نہ کر رہے ہیں اور نہ ہی ہمارے گواہان کے بیانات ریکارڈ کر رہے ہیں۔ 

 

اندریں حالات استدعا ہے کہ مقدمہ نمبر55/20مورخہ15-06-2019 بجرم337Aii, 337F1ت پ تھانہ گنجمنڈی،، راولپنڈی  کی انکوائری کسی ایماندار، دیانتدار، فرض شناس افسر کے سپرد کی جائے اور مقدمہ مذکورہ  کو خارج کیا جائے۔جناب کی عین نوازش ہوگی۔

 

عرضے

 

 

یاسر سلطان ولد محمد سلطان

شناختی کارڈ نمبر37405-0000000-0

رابطہ نمبر 0312-11111111111

مورخہ


Download Inquiry Application of False FIR to Police format in urdu
Download Inquiry Application of False FIR to Police format in urdu 


Post a Comment

Previous Post Next Post