Application for restoration of suit dismissed in default in urdu

 

Application for restoration of suit dismissed in default in urdu
Application for restoration of suit dismissed in default in urdu

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

Format of Application for restoration of suit dismissed in default in urdu


بعدالت جناب وجیہہ خواج صاحبہ، سول جج راولپنڈی

 

شیخ امین احمد خان       بنام    آئیسکو وغیرہ

 

دعویٰ استقرار حق، حکم امتناعی دوامی و تاکیدی

 

درخواست بمراد طلبی مثل و بحال کیے جانے حکم امتناعی مورخہ22-05-2019و حکم مورخہ24-12-2020

 

جناب عالی!   سائل حسب ذیل پردازہ ہے۔

 

۱۔    یہ کہ سائل کا مقدمہ عنوان بالا عدالت ہذا میں زیر سماعت تھا جس کی تاریخ پیشی 23-02-2022مقرر تھی۔ جبکہ کونسل سائل کی ڈائری میں غلطی سے25-02-2022درج ہوگئی تھی۔ جب سائل مورخہ25-02-2022کو عدالت میں حاضر آیا و پتہ چلا کہ دعویٰ عنوان بالا مورخہ23-02-2022کو بصیغہ عدم حاضری خارج ہو چکا ہے۔ جس پر سائل نے مورخہ 03-03-2022کو درخواست بمراد بحالی مقدمہ گزاری جس پر طلبی مثل کیلئے تاریخ مورخہ21-03-2022مقرر ہوئی۔ جو بوجہ ہونے تعطیل اگلی تاریخ پیشی 04-04-2022مقرر ہوئی ہے۔

 

۲۔    یہ کہ دعویٰ عنوان بالا میں عدالت ہذا نے سائل کے حق میں حکم امتناعی جاری کر رکھا تھا جس میں مورخہ22-05-2019 کو سائل کو متنازعہ رقم کا 1/3 جمع کروانے کا حکم صادر ہوا تھا جو سائل نے عدالت میں جمع کروادیا تھا۔ جس پر حکم امتناعی سائل کے حق میں جاری کر دیا گیاتھا۔ جس کے بعد سائل نے مسؤل علیہم نے سائل کو پھر تنگ کرنا شروع کیا تو سائل نے پھر عدالت میں درخواست گزاری جس پر مورخہ24-12-2020کو معزز عدالت نے مدعاعلیہم/مسؤل علیہم کو سائل سے متنازعہ رقم کی وصولی سے روک دیا۔ اب جب مقدمہ عنوان بالا بصیغہ عدم حاضر ی خارج ہوا تو مدعاعلیہم/مسؤل علیہم نے سائل کو پھر تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔

 

اندریں حالات استدعا ہے کہ دعویٰ عنوان بالا کی بحالی کے احکامات صادر فرمائے جائیں اور مدعاعلیہم کو تا فیصلہ حکم عدالت ہذا مورخہ22-05-2019و حکم مورخہ24-12-2020 کی پابندی کرنے کے احکامات صادر فرمائے جائیں۔

عرضے

سائل بذریعہ کونسل


Download 

Post a Comment

Previous Post Next Post