| Guardianship Application (person and Property of minors) | 
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
بعدالت جناب سینئر سول جج /گارڈین جج راولپنڈی
رضوانہ کوثر بنام عوام الناس
درخواست حصول سرٹیفیکیٹ ولایت )گارڈین(
۱۔      یہ کہ سائلہ نابالغان(1) 
ریحان عالم (2)  سلیمان عالم (پسران
محمود صغیر)کی ذات و جائیداد کی ولیہ مقرر ہونا چاہی ہے۔ 
۲۔     یہ کہ تفصیل واقعات حسب ذیل ہیں۔ 
| 
   نام
  جنس اور مذہب اور تاریخ پیدائش معہ سکونت معمولی نابالغان  | 
  
   (1)  ریحان عالم (لڑکا)، مذہب
  اسلام  تاریخ پیدائش۔۔۔۔۔، (2)  سلیمان عالم (لڑکا) مذہب اسلام: تاریخ
  پیدائش۔۔۔۔۔(پسران محمود صغیر)، سکنائے صدر کینٹ، راولپنڈی   | 
 
| 
   اگر
  نابالغان شادی شدہ عورت ہے توا ان کے خاوند کا نام و عمر   | 
  
   کوئی
  نہیں   | 
 
| 
   قیمت
  جائیدا د نابالغان کی تخمینی قیمت و نوعیت و موقع  | 
  
   | 
 
| 
   نام
  و پتہ اس شخص کا جس کی حفاظت میں ذات جائیداد نابالغان ہے۔   | 
  
   رضوانہ
  کوثر بیوہ محمود صغیر ساکن صدر کینٹ، راولپنڈی 
  (والدہ حقیقی نابالغان(
    | 
 
| 
   نابالغان
  کے قریبی رشتہ دار ان کے نام و پتہ  | 
  
   رضوانہ
  کوثر بیوہ محمود صغیر ساکن صدر کینٹ، راولپنڈی 
  (والدہ حقیقی نابالغان(  | 
 
| 
   آیا
  کوئی شخص نابالغان کی جائیداد یا ذات دونوں کا ولی مقرر ہو چکا ہے؟  | 
  
   کوئی
  نہیں ہوا۔
    | 
 
| 
   آیا
  درخوست تقرر ولی عدالت کو پہلے دی جاچکی ہے اور اس کا کیا نتیجہ ہوا؟  | 
  
   کوئی
  درخواست نہیں دی
    | 
 
| 
   آیا
  درخواست ذات و جائیداد دونوں کا ولی مقرر کیے جانے کی ہے؟  | 
  
   جی ہاں۔
  ذات و جائیداد دونوں کیلئے۔  | 
 
| 
   مجوزہ
  ولی کی لیاقت
    | 
  
   سائلہ
  نابالغان کی حقیقی والدہ ہے۔   | 
 
| 
   استحقاق
  جن پر ولیہ ہونے کا دعویدار ہے۔  | 
  
   حقیقی
  والدہ ہونے کی حیثیت سے
    | 
 
| 
   وہ
  اسباب جن کی وجہ سے درخواست دینے کی ضرورت پیش آئی۔  | 
  
   نابالغان
  کی فلاح و بہبود، تعلیم و تربیت اور دیگر معاملات وغیرہ کی وجوہات کی بنا پر   | 
 
| 
   ایسے دیگر مراتب جن کا بیان بلحاظ  نوعیت درخواست کی ضروری ہوں۔  | 
  
   یہ
  کہ نابالغان کے والد /سائلہ کے شوہر محمود صغیر مورخہ28-11-2017  کو وفات پا گئے۔ متوفی کی وفات کے بعد سائلہ
  کو نابالغان کی ولیہ مقرر ہونے کی ضرورت درپیش ہے۔   | 
 
| 
   قسم
  جائیداد  | 
  
   حصہ
  از اراضی تعدادی4کنال2مرلے واقع  موضع
  جولیاں، تحصیل وضلع راولپنڈی وراثتی انتقال نمبر2745   | 
 
استدعا:          
اندریں
حالات استدعا ہے کہ سائلہ کو نابالغان کی ذات و جائیداد کی ولیہ مقرر کیا جائے۔ 
میں
تصدیق کرتی ہوں کہ مضمون مندرجہ بالا میرے ذاتی علم و یقین کے مطابق سب سچ ہے۔ 
بمقام
راولپنڈی                              مورخہ17-07-2018
عرضے
سائلہ رضوانہ کوثر        بذریعہ کونسل
میں
سائلہ یہ بھی تصدیق کرتی ہوں کہ مجھے نابالغان کی ولیہ مقر ر ہونا منظور ہے۔ 
سائلہ 
| Download format of Guardianship Application of minors | 
Kindly check it out the download link attached with guardianship application its not working........
ReplyDeleteThanks for intimating. Problem solved.
Delete